حیدرآباد۔20۔مئی(اعتماد نیوز)آج کانگریس پارٹی نے بہار میں زیر اقتدار جے
ڈی یو کو تائید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چنانچہ آج بہار کے کانگریس صدر اشوک
چودھری نے بہار کے ریاستی گورنر ڈی وائی پاٹل کو مکتوب حوالہ کیا۔ بہار کے
239رکن اسمبلی میں جنتا ثل یو کے جملہ
117ارکان ہیں۔ کانگریس کے ساتھ سی
پی آئی اور دو آزاد امیدواروں نے بھی جنتا دل یو کو اپنی اپنا تائید کا
اعلان کیا۔ جسکے ساتھ جنتا دل یو کی طاقت اسمبلی میں 124ہوگی۔ خیال رہے کہ
لوک سبھا انتخابات میں جنتا دل یو کی بری طرح ناکامی کے بعد سابق وزیر اعلی
بہار نے استعفی دے دیا۔